اٹک(نامہ نگار) حمام روڈ کے اطراف میں واقع گلیوں کو بھاری پتھروں کے ساتھ بندکرنے پر عوامی کو شدیدپریشانی اوراذیت کاسامنا ٹی ایم اے انتظامیہ نوٹس لے۔ تفصیلات کے مطابق اٹک شہرکے گنجان ترین ایریاحمام روڈ خوشحالی بینک کے پاس اطراف کی گلیو ں کے رہائشیوں نے اپنی من مانی کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر بھاری پتھرنصب کرکے بندکردیا۔جس کی وجہ سے یہاں سے گاڑیوں کے ذریعے گزرنے والوں کوشدیدپریشانی کاسامناہے واضح رہے کہ اس مقام پر اردگردکے کئی دیہاتوں کے سٹاپ بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی آمدورفت میں یہ رکاوٹیں سمجھ سے بالاترہیں شہریوں اورٹرانسپورٹروں نے ٹی ایم اے انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ شہرکی بہتر پالاننگ کریں اور جس طرح باقی تمام گلیاں اوپن رکھی گئی ہیں ان گلیوں سے بھی رکاوٹوں کو ہٹاکرعوام کیلئے آسانی پیداکی جائے۔
اٹک حمام روڈ کے اطراف گلیوں کو بندکرنے سے شہریوں کو سخت مشکلات
Oct 13, 2021