ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)واہ کینٹ تحصیل ٹیکسلاکے ہردلعزیزعوامی نمبردارمحکمہ مال ملک فتح حیدرمرحوم کے صاحبزادے نمبردارملک سلیم حیدر نے آئندہ عام انتخابات میں بطور ا میدو ار سیاسی میدان میںاترنے کااعلان کردیاہے،ایک پریس ریلیز میں انہوںنے بتایاکہ میرے والد بزر گوارساری زندگی اورمیںخودبھی عرصہ درازسے مختلف امیدواروں کی حمائت کرتے چلے آرہے ہیں ،اب آئندہ کیلیئے دوست احباب،جن میںخواجہ محمد امتیاز،حکیم یوسف علی ،عبدالقدیر،عبداللہ اعوان،کی مشاورت سے عام انتخابات کے سیاسی مقابلہ میں خودہی الیکشن لڑنے کیلیئے میدان میں اترونگا ، انہوں نے مزیدوضاحت کی کہ کس سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن کیلیئے کوشش کی جائیگی،وہ وقت آنے پرفیصلہ کرونگا ،موجودہ حالات میںمجھے تحریک لبیک کے سیاسی پلیٹ فارم کے ساتھ ہم آہنگی محسوس کی جارہی ہے۔
نمبردارسلیم حیدرکا آئندہ عام انتخابات میںچنائو لڑنے کااعلان
Oct 13, 2021