اسلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ ) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے بانی، معروف معالج ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان نے محسن پاکستان، ایٹمی پاکستان کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کو عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وطن سے وفاداری اور محبت کا عملی ثبوت دیا ہے۔ان کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تعلیمی میدان میں بھی خدمات قابل رشک ہیں انہوں نے حاجی عبدالحکیم ٹرسٹ کے زیراہتمام سالانہ تعلیمی وظائف کی تقریب میں ہمیشہ شرکت کی۔اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
ڈاکٹر عبدالقد یرکی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی،ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان
Oct 13, 2021