گوجرخان (نامہ نگار)ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسی شخصیات ملک وملت کا فخر ہوتی ہیں پاکستانی قوم ہمیشہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ممنون و احسان مند رہے گی انہوں نے پاکستان کی سالمیت کیلئے جو گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں انہیں پاکستانی قوم کبھی بھلا نہیں پائے گی ہر محب وطن پاکستانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیلئے دعا گو ہے ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی عظمت مغل اور سٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی گوجرخان امین ڈار نے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پراپنے تعزیتی بیان میں کیا۔