گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر گوجرانوالہ میں بھی عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کی روح پرورر وحانی اور وجدانی تقریبات کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور کمشنر ذوالفقار احمد گھمن اور ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی زیر نگرانی ہونے والی ان تقریبات کو زندگی کے مختلف شعبوں کی سر کردہ شخصیات کے ساتھ عوام الناس کی بڑی تعداد بھی شریک ہو کر اپنے آقا کریم ؐ سے محبت اور عقیدت کا اظہار کر رہی ہے، اسی سلسلہ میں گوجرانوالہ آرٹس کونسل میں خوب صورت محفل سماع کااہتمام کیاگیا جس میں معروف قوال جنید عزیز میاں اور ان کے ساتھیوںنے بارگاہ رسالت مآبؐ میں خوب صورت اور منفرد انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا تقریب میں اے سی (ہیڈ کوارٹرز) شبیر حسین بٹ‘ ریذیڈنٹ ڈائر یکر ڈاکٹر عبدالحلیم‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمسہ گیلانی‘ اعجاز حسین اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والو ں کی بڑی تعداد نے شر کت کی،ریذیڈنٹ ڈائر یکٹر ڈاکٹر عبدالحلیم نے بتایاکہ گوجرانوالہ آرٹس کونسل نے عشرہ رحمت اللعالمین کی مناسبت سے خوبصورت پروگرام ترتیب دیئے ہیں جن میں سماع‘ اسلامی خطاطی ‘ مقابلہ حسن نعت اور دیگر پروگرام شامل ہیں ۔