فیاض چوہان کی گاڑی کی جعلی نمبر پلیٹ‘ 7 چالان نادہندگی پر پکڑی گئی 

لاہور (نامہ نگار) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کے زیر استعمال گاڑی ای چالان نادہندہ ہونے پر سیف سٹی اتھارٹی نے پکڑ لی ہے۔ سیف سٹی اتھارٹی حکام  نے سات چالان جمع نہ ہونے پر فیاض الحسن چوہان  کی گاڑی کو روک لیا تھا۔ فیاض الحسن چوہا گاڑی پکڑے جانے پر برہم ہوگئے۔ فیاض الحسن چوہان نے آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔ آئی جی کے احکامات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا جبکہ  انکی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ بھی لگی تھی۔  ترجمان وزیر جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو مذکورہ گاڑی 30 ستمبر 2020 کو الاٹ کی گئی۔ مذکورہ گاڑی پنجاب سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کے نام رجسٹرڈ ہے۔ گاڑی کا آخری چالان 20 اگست 2020 کو ہوا۔ الاٹ شدہ گاڑی ذاتی نہیں، ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے فراہم کی گئی۔ اس سارے معاملے میں غلطی ایس اینڈ جی اے ڈی کی ہے۔  انکوائری کر کے ذمہ داروں  کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن