کوئٹہ (اے پی پی) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، سمنگلی روڈ کوئٹہ میں 32ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کا آغاز ہو گیا جس میں ملک بھر سے مختلف وفاقی اور صوبائی اداروں سے تعلق رکھنے والے افسروں نے شرکت کی۔ کرونا وبا کے باعث دو کورس آن لائن کئے گئے تھے۔ اب ایک بار پھر ڈیڑھ سال بعد کیمپس میں کورس کا آغاز کیا گیا ۔ کرونا ایس او پیز کے مطابق تمام شرکا کورس سے ویکسین سرٹیفیکیٹ اور کرونا منفی رپورٹ کے حصول کے بعد ہی شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ ریکٹر این ایس پی پی ڈاکٹر اعجاز منیر نے تمام سنٹرز کوئٹہ، کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں بیک وقت کورس کا افتتاح کیا۔ کورس 11 اکتوبر سے شروع ہو کر 17 دسمبر جاری رہے گا۔