بغداد(این این آئی )عراق میںمنعقدہ پارلیمانی انتخابات میں شیعہ مذہبی پیشوا مقتدی الصدر کی جماعت ایک بڑی فاتح کے طور پر سامنے آئی ہے اوراس کی پارلیمان میں نشستوں کی تعداد میں گذشتہ انتخابات کی نسبت اضافہ ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس میںبتایاگیاکہ ابتدائی نتائج کے مطابق سابق وزیراعظم نوری المالکی کی قیادت میں جماعت دوسرے نمبر پرہے۔عراق کے مختلف صوبوں کے علاوہ دارالحکومت بغداد سے موصولہ ابتدائی نتائج کی بنیاد پرمقامی سرکاری حکام کا کہناتھا کہ مقتدی الصدر کی جماعت نے 70 سے زیادہ نشستیں جیت لی ہیں۔انتخابی نتائج کی تصدیق ہونے کی صورت میں وہ آیندہ حکومت سازی کے عمل میں کافی اثرانداز ہوسکتے ہیں۔مقتدی الصدرکے دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ انھوں نے 73 نشستیں حاصل کی ہیں۔
عراقی انتخابات میں مقتدیٰ الصدرکی برتری سابق وزیراعظم مالکی دوسرے نمبرپر
Oct 13, 2021