کوئٹہ (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خسرہ اور روبیلا کے خلاف قومی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اقدامات کو مؤثر بنایا جارہا ہے اور اہداف کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرکے پچانوے فیصد ویکسینیشن کوریج کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے یہ بات انہوں نے انٹر نیشنل آرگنائزیشن گاوی اور دیگر ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی مشاورتی نشست کے افتتاحی سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر علی ناصر بگٹی ، ای پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر اسحاق خان پانیزئی، عالمی ادارہ صحت، یونیسیف اور گاوی سمیت دیگر انٹر نیشنل آرگنائزیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔
امیدہے، خسرہ اور روبیلا مہم میں اہداف حاصل کرلیں گے:ڈاکٹر ربابہ بلیدی
Oct 13, 2021