نائب رسالدار نوکنڈی کا دورہ،نرخنامے چیک کیے

Oct 13, 2021

نوکنڈی (نامہ نگار) نائب رسالدار نوکنڈی حاجی غلام دستگیر بڑیچ نے بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سرکاری نرخ نامہ،زائدالمیعاد اور صفائی چیک کیا اس دوران عمل نہ کرنے والے متعدد دکانداروں کو جرمانہ بھی کیا نائب رسالدار حاجی غلام دستگیر  نے کہا  کہ وقتاً فوقتاً بازار میں قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے اور زائد المیعاد اشیاء کی چیکنگ اورذخیرہ اندوزی کو روکنے کیلئے مقامی انتظامیہ دورہ کرتا رہیگا ۔اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزیدخبریں