طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز کو زیادہ دیر دبایا نہیں جا سکتا:ارسلان خالد

جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) سیاسی وسماجی رہنما چودھری ارسلان خالد ورک نے کہا ہے کہ طاقت اور بندوق کی نوک پر کشمیر کے نہتے مسلمانوں کی آواز کو زیادہ دیر تک دبایا نہیں جا سکتاکشمیر کے فیصلہ کی گھڑی آچکی ہے پاکستان عوام کے تمام جذبات کشمیری مسلمانوں سے منسلک ہیں ہر سطح پر بھرپور تعاون اور پوری پاکستانی قوم کی دعائیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوںنے کہاکہ بھارت کی انتہا پسندانہ سوچ خطہ اور پوری دنیا کیلئے انتہائی خطرناک ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...