سانگلہ ہل ( نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما عامر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا، محسن پاکستان جیسے محب وطن لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں پاکستانی قوم تاابد ان کی احسان مند رہے گی، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنانے میں جو کردار ادا کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہو ں نے کہاکہ محسن پاکستان کے انتقال سے پوری دنیا میں بسنے والے ہر پاکستانی کو دکھ ہوا ہے اور آج ہم ایک ایسی عظیم ہستی سے محروم ہوگئے جنہوں نے ہمیں ایٹمی ملک کے طور پر ممتاز شناخت عطا کی۔