ڈاکٹر قدیر کی وفات قومی سانحہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے:تنظیم مغلیہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تنظیم مغلیہ پاکستان رجسٹرڈ گوجرانوالہ کے صدر .محمد ارشد مغل نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ایک تعزیتی  بیان میں انہوں نے ڈاکٹر قدیر کی وفات کو قومی سانحہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور کہا کہ ایسے محب وطن قابل سائنسدان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں انہوں نے ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی سے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔ پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں آپ کا کلیدی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔اپ نے پاکستان کے لئے جو خدمات سر انجام دیں انہی کی بدولت آج ہم ایک بہادر قوم بنے ۔ پاکستان  کی فضاوں میں سانس لینے والے تمام پاکستانی آپ کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ  ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات ایک قومی صدمہ ہے ، قوم ایک سچے محسن سے محروم ہوگئی ہے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،عبدالقدیر ایک جدوجہد کا نام تھا ، پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پر پوری قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوگیا ہے وہ مدتوں پورا نہیں ہوسکتا ۔

ای پیپر دی نیشن