لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر نے ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس حکام کو دوبارہ ٹیکس وصولی کے لیے بینک اکائونٹ منجمدکرنے کے اختیارات دینے کی مخالفت کردی ہے ۔صدر لاہور چیمبرمیاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ ٹیکس حکام قانونی طور پر چیئرمین ایف بی آر کی پیشگی منظوری لینے کے پابند نہیں جو تشویشناک ہے۔ یہ قدم وزیراعظم کے کاروباردوست ماحول بنانے کے ویڑن کے خلاف ہے۔اس سے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 140 اور سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 140 کے تحت ٹیکس حکام کو غیر ضروری اختیارات ملیں گے۔ اس سے کاروباری ماحول خراب ہوگا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔
لاہور چیمبر کا ایف بی آرسے اکائونٹ منجمدکرنیکے اختیارات واپس لینے کا مطالبہ
Oct 13, 2021