سانگلہ ہل ( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما حافظ سعد محمود واہلہ نے کہا ہے کہ ہر پاکستا نی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر غمزدہ ہے، ڈاکٹر عبدالقدیرکا دنیا سے رخصت ہوجانابحیثیت قوم بلاشبہ پاکستان کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے، پاکستانی قو م ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کا قرض کبھی ادا نہیں کرسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا اور ہمیں مضبوط بنایا، ہم ہمیشہ ان کے احسان مند رہیں گے، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہمیں ایٹمی طاقت بنانے اور اپنی لازوال خدمات پیش کرنے پر ہم اپنے ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے قومی ہیرو کی وفات پرپوری قوم سوگوار ہے۔ قوم ڈاکٹر عبد القدیر خان کی ملک کی خاطر دی جانے والی خدمات اور احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔
ہر پاکستا نی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر غمزدہ ہے:حافظ سعد واہلہ
Oct 13, 2021