ڈینگی سے 2اموات ، پنجاب مزید 262، لاہور میں 184مریض

اسلام آباد، لاہور (خبر نگار+سٹی رپورٹر) لاہور میں ڈینگی بخار کے مزید 184 مریض سامنے آگئے۔ صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی متاثرین کی تعداد 3437 ہوگئی ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 589 مریض داخل ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے سرکاری ہسپتال 92 فیصد تک بھرگئے۔ محکمہ صحت پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ ڈینگی فیلڈ ہسپتال میں بھی 17 مریض زیرعلاج ہیں۔ ڈینگی بخار سے مزید 2 اموات رپورٹ، تعداد 12 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز لاہور کے 856 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔ پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ شدت اختیار کرنے لگا، درجنوں مریض ڈینگی کا شکار ہونے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی کے 262 کنفرم کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 184 کنفرم کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی سے 31‘ ننکانہ صاحب سے 9 اور ملتان سے ڈینگی کے 6‘ حافظ آباد سے 4 جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، جھنگ اور سرگودھا سے ڈینگی کے 3 تین‘ اٹک، گجرات، نارووال اور سیالکوٹ سے ڈینگی کے 2 دو مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 425,642 ان ڈور مقامات اور 89,382 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا گیا اور 1,353 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ لاہور میں 53,632 ان ڈور جبکہ 5,808 آؤٹ ڈور مقامات کی ڈینگی لاروا کے حوالہ سے چیکنگ کی گئی اور ٹوٹل 856 تکلف مقامات سے پازٹیو کینٹینرز کو تلف کیا گیا۔ اسلام آباد میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء کے مطابق شہر اقتدار میں اس وقت 1 ہزار 342 افراد ڈینگی سے بیمار ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس ستے متاثرہ کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیںڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد ڈاکٹڑ زعیم ضیاء کے مطابق شہرِ اقتدار میں اس وقت 1 ہزار 342 افراد ڈینگی سے بیمار ہیںانہوں نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 895 افراد ڈینگی سے بیمار ہوئے جبکہ دارالحکومت اسلام آباد کے شہری علاقوں میں اب تک ڈینگی کے 447 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 78 کیسز جبکہ شہری علاقوں میں 35 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن