کل جماعتی حریت کانفرنس آج بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کرینگے 

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی میں گزشتہ تین دنوں کے دوران ایک ہزار سے زیادہ نوجوانوں کی گرفتاری اور مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں سات سو گجر بکروال برادری کے گھروں کو خالی کروانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔ مظاہرے میں حریت کانفرنس کے رہنما اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی شریک ہوں گے ۔

ای پیپر دی نیشن