یورپ میں سب سے زیادہ پاکستانی میرے حلقے میں بستے ہیں: ناز شاہ 

Oct 13, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار) برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ اور شیڈو منسٹربرائے کمیونٹی ہم آہنگی ناز شاہ نے کہاہے کہ یورپ میں سب سے زیادہ پاکستانی میرے حلقے میں بستے ہیں،پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پینی اپیل کی انسانی ہمدردی پر مبنی خدمات لائق تحسین ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی فلاحی تنظیم پینی اپیل کے تحت پاکستان میں بنائے گئے جدید ترین آرفن ہومز اور بے گھروعمر رسیدہ افراد کی رہائش گاہ کے دورہ کے موقع پر کیا،نازشاہ کا یہ دورہ سوہاوہ ضلع جہلم اورچک سواری،میر پور میں ملٹی ایوارڈ یافتہ بین الااقوامی فلاحی اداریپینی اپیلکی بارہ سالہ انسانی خدمات منانے کے موقع پر ہوا۔پینی اپیلکے بانی اور عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عدیم یونس، پینی اپیل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرحارث اقبال سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ عدیم یونس نے بتایا کہ 2009میں اپنے والد کے گاں سوہاوہ میں یتیم بچوں کی امداد کے لی یپینی اپیل کے بنیاد رکھی۔یہ فخر کی بات ہے کہ برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ ہمارے ساتھ ہیں۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسرحارث اقبال نے کہا کہ وہ ہزاروں ڈونرز کی سخاوت کی وجہ سے اپنا کام جاری رکھیں گے جو پاکستان کو واپس دینا جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں