الحمر اء میں محفل نعت ‘حضرت محمد ؐ کی تعریف بیان کرنا اعزاز ہے : مرغوب احمد ہمدانی

Oct 13, 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء اعجاز احمد منہاس نے کہا ہے کہ حضرت محمدؐتمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے،دْنیاوی اور اخروی زندگی کی کامیابی کا دارومداد بنی اکرم ؐکی اتباع میں ہے،حضرت محمد ؐ کی زندگی عظمت کا راستہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے عشرہ رحمتہ اللعالمین کے مناسبت سے ایک نعتیہ پروگرام میں کیا۔اعجاز احمد منہاس نے کہا کہ عشرہ رحمتہ اللعالمین کے موقع پر الحمراء آنحضور ؐسے عشق و محبت اور والہانہ وابستگی کا پلیٹ فارم بنا ہوا ہے،حضور اکرم ؐکے روزمرہ زندگی کے اصولوں کا اْجاگر کر رہے ہیں،آپ کی سیرت پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔الحمرا کے سلسلہ وار پروگرام ’’فنکارہمارے‘‘ میں مشہور ومعروف نعت خواں حافظ مرغوب ہمدانی نے نبی اکرم ؐکے حضور اقدس میں گل ہائے عقیدت کے نذرانے پیش کئے۔مرغوب ہمدانی نے نعت ’’جب مسجد نبوی کے مینار نظر آئے‘‘،’’کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے‘‘،’’حضور میری تو ساری بہار آپ سے ہے‘‘،’’یہ سب تمہارا کرم ہے‘‘ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔مرغوب ہمدانی نے کہا کہ حضرت محمد ؐکی تعریف و توصیف بیان کرنا بڑا اعزاز اور انعام ہے۔ ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی نے اس حوالے سے کہا کہ اسلام امن و آشتی اور سلامتی کا دین ہے،عشرہ رحمتہ اللعالمین منانا الحمراء کیلئے باعث برکت ہے۔ ؎ترجمان الحمرائ￿  آرٹس کونسل صبح صادق کے مطابقالحمراء میں محفل سماع،نعت کی محفلیں،اسم محمد ؐپر مبنی نمائشیں،میلا د مصطفیؐ‘ نعتیہ مشاعرے منعقد کئے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں