کابینہ کے اجلاس میں ڈاکٹر قدیر کیلئے فاتحہ خوانی

Oct 13, 2021


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں معروف ایٹمی سائنسدان، محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے سید امین الحق نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد کا ائیر پورٹ ڈاکٹر عبد القدیر خان کے نام سے منسوب کیا جائے۔

مزیدخبریں