ڈاکٹر قدیر کی دستخط شدہ میڈیکل امتحانات طلباء پر تشدد سے متعلق درخواست‘ جواب طلب 


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت نے میڈیکل کے امتحانات اور طلباء پر تشدد سے متعلق پی ایم سی امتحانات کے خلاف ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ درخواست میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا اور ہدایت کی ہے کہ وزارت داخلہ اور وزارت صحت تین ہفتوں میں جواب جمع کرائیں۔ عدالت نے وزارت داخلہ سے  میڈیکل کے طالب علموں کے خلاف درج ایف آئی آر کا ریکارڈ بھی طلب کرتے ہوئے کہاکہ کتنے طالب علم تشدد سے زخمی ہوئے اور کتنے گرفتار ہوئے ریکارڈ پیش کیا جائے۔ این ایل ای ٹیسٹ کیسے لیے جارہے  ہیں پراسیس سے بھی آگاہ کیا جائے۔ گذشتہ روز ایڈووکیٹ وقاص ملک کی طرف سے عبدالقدیر خان کی وفات کے بعد خود دائردرخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار  وکیل ایڈووکیٹ وقاص ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت تین ہفتوں تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...