فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ریونیو ڈویژن وزارت خزانہ نے نان فائلر/ نان ایکٹو صنعتی اور کمرشل بجلی صارفین کے ماہانہ بلوں پر ایکسٹرا سیلز ٹیکس کی نئی شرح عائد کر دی ہے۔ نئے ایس آر او کے تحت ایکٹو /فائلر ٹیکس پئیر پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا جبکہ نان ایکٹو /نان فائلر صنعتی صارفین کے ماہانہ بلوں پر 17فیصد اضافی سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ جبکہ کمرشل صارفین کے دس ہزار تک کے ماہانہ بل میں پانچ فیصد، 20ہزار تک کے ماہانہ بل پر 7فیصد، 30ہزار تک کے ماہانہ بل پر 10فیصد، 40ہزار تک 12فیصد، 50ہزار تک پندرہ فیصد اور 50ہزار سے زائد ماہانہ بل پر 17فیصد ایکسٹرا سیلز ٹیکس عائد ہو گا۔ نئے ٹیرف کا اطلاق فوری ہو گا۔