ڈوزیئر کا توڑ کرنے کی ناکام کوشش‘ بھارت نے ایک اور جعلی بیانیہ گھڑ لیا‘ پاکستانی کی گرفتاری کا بھونڈا دعویٰ 


اسلام آباد (اے پی پی) دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد کے حامل پاکستانی ڈوزیئر کا توڑ کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے آسان راستہ اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ایک اور جعلی بیانیہ گھڑ لیا۔ اس قسم کے من گھڑت دعوئوں کی تازہ ترین مثال پیر کو نئی دہلی کے کمشنر آف پولیس کی طرف سے ''اے کے 47- کے ساتھ ایک پاکستانی شہری کی گرفتاری'' کا دعوی ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ سینئر اہلکار کی طرف سے یہ اعلان کسی بھی ٹھوس ثبوت کے بغیر تھا۔ سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستانی ڈوزیئر سے بین الاقوامی سطح پر بری طرح بے نقاب ہونے کے بعد اپنی خفت مٹانے کے لئے فالس فلیگ  آپریشنز کی فضا تیار کرنے کی بھونڈی  کوشش کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن