کراچی (اسپورٹس رپورٹر)منشیات کے خلاف مہم کے پہلے رائونڈ کے سلسلے میں پانچ روزہ ''ٹور ڈی مہران اینٹی نارکوٹکس سائیکلنگ ایڈونچر '' میں شریک 5تیز رفتار قومی سائیکلسٹ گذشتہ روز کراچی پہنچ گئے۔ سائیکلسٹ سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری جنرل ملک کلیم احمد اعوان کی سپر ویڑن اور سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے چیف کوچ عبدالجبار بٹھار کی قیادت اور سیکورٹی میں کراچی پہنچے ہیں۔ کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس بریگیڈئیر سید وقار حیدر رضوی اور جوائنٹ ڈائریکٹر کرنل سید انوار حسین اور ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد علی سدھرنے سائیکلسٹوں کا انتہائی شاندار و اورپر تپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے چیئرمین حافظ جہانگیر عالم بھٹی بھی موجود تھے۔
اینٹی نارکوٹکس سائیکلنگ ایڈونچر،قومی سائیکلسٹ کراچی پہنچ گئے
Oct 13, 2021