کراچی(کامرس رپورٹر) اوریکل کے کلائوڈ سلوشنز کی لاگت کے لحاظ سے اعلیٰ کارکردگی، توسیع کی گنجائش، سیکیوریٹی اور کاروباری فوائد کے پیش نظر جاپان اور ایشیائی پیسفک میں کاروباری ادارے تیزی سے اوریکل کلائوڈ انفرااسٹرکچر کا انتخاب کررہے ہیں۔ گزشتہ سہ ماہی کے دوران خطے میں جن کاروباری اداروں نے اوریکل کا انتخاب کیا ان میں ٹویوٹا میپ اسٹار، ہنڈائی ہوم شاپنگ، کوریا کریڈٹ بیورو، کروک میوئل، ایجکیو انکارپوریٹ، کارپٹ کورٹ، امپوز سلوشنز اور مینیج پے شامل ہیں۔ گزشتہ سہ ماہی میں اوریکل کلائوڈ سروسز اختیار کرنے والے یہ مذکورہ کاروباری ادارے عالمی سطح پر اوریکل کلائوڈ انفرااسٹرکچر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کی ایک جھلک پیش کرتے ہیں۔ خطے میں اس بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر اوریکل نے اپنے کلائوڈ ریجن منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ اوریکل نے یورپ، مشرق وسطیٰ ، ایشیاء پیسفک اور لاطینی امریکا میں 14 کلائوڈ ریجنز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ریجنز اٹلی کے شہر میلان، سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہومز، فرانس کے شہر مارسیلی، اسپین، سنگاپور، سائوتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ، اسرائیل کے شہر یروشلم، میکسکو اور کولمبیا میں کھولے جائیں گے۔