آئی جی نے پی ایچ پی کی زائد المعیاد گاڑیوں کی تفصیل طلب کرلی 

 لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ شہریوں کو سروس ڈلیوری کی بہترین فراہمی کیلئے محکمانہ امور کو بہتر سے بہتر کرنے کیلئے تمام برانچیں اور یونٹس اپنی زیر التواء سمریز کو موثر فالواپ اور کوارڈی نیشن سے جلد از جلد منظور کروائیں ، سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے حوالے سے بھجوائی گئی سمری پرنہ صرف پیش رفت بارے انہیں جلد آگاہ کیا جائے جبکہ پی ایچ پی میں زائد المعیاد گاڑیوں کی تبدیلی اورا ن کی جگہ نئی گاڑیوں کے حصول کیلئے تفصیلی سمری تیار کرکے بھجوائی جائے۔ پنجاب پولیس کے آئی ٹی کیڈر کو ایک کرنے کے حوالے سے تمام یونٹس اورڈسٹرکٹس سے تفصیلات لے کر سمری تیار کی جائے جبکہ آئی ٹی کیڈر میں کام کرنے والے پروفیشنلزکے سروس رولز بنانے کے حوالے سے تفصیل کو بھی سمری کا حصہ بنایا جائے۔یہ ہدایات انہوں نے سنٹرل پولیس میں زیر التواء سمریز کے فالو اپ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران افسران سے خطاب میں جاری کیں۔ 

ای پیپر دی نیشن