پی ایچ اے کی  ربیع الاول میں صوبائی دارلحکومت کو سجانے کی تیاریاں عروج پر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پی ایچ اے کی ماہ ربیع الاول میں صوبائی دارلحکومت کو دلہن کی طرح سجانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ چیف منسٹر  سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر ڈی جی پی ایچ اے نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ عشرہ رحمت اللعالمین ؐمنانے کے حوالے سے لاہور کی  مین شاہراؤں کی سجاوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ کنال، مال روڈ، جیل روڈ، لبرٹی، ایم ایم عالم، گلبرگ روڈ سمیت دیگر اہم شاہراؤں کو برقی قمقموں سے سجایا دیا گیا۔ عید میلاد النبیؐ کی آمد پرہر مسلمان آپ ؐکے ساتھ محبت اورعقیدت کااظہارکرتا ہے۔ پی ایچ اے شہر لاہور کو خوبصورت سے خوبصورت تر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔   

ای پیپر دی نیشن