اسلام آباد(نا مہ نگار)حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات 14اکتوبر کا دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب کر نے کے لیے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی گئی ہے ۔منگل کومشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلائے جانے سے متعلق مشاورت کی ہے۔ڈاکٹربابر اعوان نے بتایا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس جمعرات کی شام 4بجے ہوگا جبکہ قومی اسمبلی اجلاس بھی جمعرات کی شام 5بجے طلب کرلیا گیا ہے۔بابراعوان نے مزید بتایا کہ ملکی امور سے متعلق اہم قانون سازی کو مکمل کیا جائے گا۔اجلاس طلب کر نے سے متعلق سمری صدرمملکت کو ارسال کردی گئی ہے۔
حکومت کاقومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ
Oct 13, 2021