آرٹس کونسل مری میں ہفتہ تقریبات شانِ رحمت اللعالمین کا آغاز  مری(نامہ نگار خصوصی )برصغیر پاک و ہند کی تاریخ 

Oct 13, 2021

میں قوالی بہت اہمیت کی حامل ہے قوالی روحانی تسکین کا بہترین ذریعہ ہے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل مری میں ہفتہ تقریبات شانِ رحمت اللعالمین کا آغاز محفلِ سماع سے کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال عمران عزیز میاں اور ہمنوا نے حضور اکرم کی شانِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے اور لوگوں کے دلوں کومنور کیاجس سے محفل میں وجد کی کیفیت طاری ہوگئی ۔تقریب میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عبدالسلام عباسی ،سٹیشن ہیڈ کوارٹر مری سے ای کیو لیفٹیننٹ کرنل محمد اقبال ،مرزا سہیل بیگ سابق نائب ناظم سٹی مری ، ، ملٹری کالج مری اورلارنس کالج کے افسران فیمیلیوں اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مری آرٹس کونسل کی انتظامیہ کو خوب سراہاڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد شکور نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیااور بتایا کہ ہفتہ تقریبات شانِ رحمت اللعالمین 18 اکتوبر تک جاری رہیں گی جس میں شرکت کی پرزور اپیل کی جاتی ہے ۔

مزیدخبریں