فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ 386 ساشے گٹکا، 35کلو ملاوٹی سرخ مرچیں تلف

 ملتان(خصوصی رپورٹر) ملتان میں گرائنڈنگ یونٹ کو سرخ مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 20ہزار اور پاپڑ فیکٹری کو پاپڑ کی تیاری میں کھلے رنگ اور چائنہ سالٹ کے استعمال پر 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح خانیوال میں 2ریسٹورنٹس  کو 25ہزار روپے، لودھراں مٰں پان شاپ کو  10ہزارروپے کے جرمانے کیے گئے۔ ،مظفرگڑھ میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈبسکٹ فروخت کرنے پر 12ہزار اور ملک شاپ کو برتنوں کی صفائی کے لیے سرف کے استعمال پر 10ہزار ر وپے کے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن