حضرت محمدؐ کامقصدبعثت عا لم بشریت کوظلم سے بچانا تھا، علامہ قمرزیدی

Oct 13, 2021

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کردہ ہفتہ عہد و پیمان کی مجالس اورماتمی جلوسوں کاسلسلہ   جاری رہا ۔ ٹی این ایف جے راولپنڈی ریجن کے اعلامیے کے مطابق ایام عزا کے الوداعی ہفتے کی مجالس شہادت حضرت امام حسن عسکری ؑ کا انعقاد کیا گیا جبکہ 8ربیع الاوّل کو شبیہ تابوت اور چپ تعزیوں کے مرکزی جلوس برآمد ہوںگے۔ امامبار گاہ شیر دھمیال میںخانوادہ سید عنایت حسین کاظمی کے زیراہتمام مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کامقصدبعثت عا لم بشریت کوظلم و بربریت سے بچانا اور احکام آسمانی کو پہنچانا تھا، آپ ؑ نے صبر و برداشت کی وہ عظیم مثالیں پیش کی ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر آج بھی ہم کامیاب و کامران ہوسکتے ہیں۔پیغمبر اسلام ؐ نے صلح حدیبیہ اور امام حسن ؑ نے صلح امن کرکے بتلا دیا کہ کامیابیوں کا راز صرف جنگوں میں طاقت صرف کرنے میں نہیں بلکہ صلح و آشتی سے کام لینے میں ہے،ذاکر ثقلین عباس گھلو، ذاکر مختار حسین شاہ ،مولانا شیراز حسین کاظمی ، ذاکرمریدعباس پڈھرار،ذاکر عدیل ربانی ، حافظ ابرارحسین ، ذاکر اور دیگر ذاکرین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ماتمی جلوس بھی برآمد ہوا۔مجلس عزا میں عالم اسلام کی سربلندی ،وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام ،مصائب و آلام کے خاتمے کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔

مزیدخبریں