21 کے چالان، ٹریفک پولیس نے7 گاڑیاں تھانوں میں بند کر دیں  

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی ہدایات اور عوامی کی شکایات کے پیش نظر ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ ملک مجید اختر نے اپنی زیر نگرانی اپنے سرکل میں بغیر روٹ پرمٹ ، روٹ پورا نہ کرنے اور سواریوں سے زائد کرایہ لینے پر پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے 21گاڑیوں کو موقع پر چالان ٹکٹ جاری کروائے جبکہ روٹ پرمٹ نہ ہونے پر7گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروایا، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے جس کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں پبلک سروس میں سفر کرنے والے مسافروں کی شکایات پر بلا تاخیر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...