مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے  حکمتِ عملی سامنے نہیں آئی ،سبط الحیدر بخاری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید سبط الحیدر بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کسی بھی حکومتی ادارے میں  عوام کی سہولت کے حوالے سے اصلاحات لانے میں یکسر ناکام رہے ہیں، پولیس سمیت کسی بھی ادارے میں آج میں عوام کا استحصال جاری ہے، مہنگائی کے کنٹرول کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوئی بھی موثر میکنزیم بنانے میں تبدیلی سرکار کی عدم دلچسپی ہے۔گزشتہ تین سال میں ملک میں مہنگائی کی شرح کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ لیکن حکومتی سطح پر مہنگائی پر کنٹرول کے لیے کوئی بھی موثر حکمتِ عملی سامنے نہیں آئی ہے، آج بھی کرپٹ عناصر بنا کسی خوف و استعصاب عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہیں۔ گیس، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی ایک سونامی عوام کو گھیرے ہوئے ہے،  سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی سید سبط الحیدر بخاری نے کہا کہ تحریکِ انصاف حکومت  اصلاحات اور شفافیت کے نعرے سے عوام کو بہلایا لیکن گزشتہ تین سال میں اس حوالے سے کوئی موثر پالیسی بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...