ٹی وی ای ٹی ایکریڈیشن اینڈ کوالٹی ایولیویشن کمیٹی کا اجلاس

Oct 13, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل ایکریڈکونسل فار ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل اسٹریم (این اے سی ٹی وی)کے زیر اہتمام ٹی وی ای ٹی ایکریڈیشن اینڈ کوالٹی ایولیویشن کمیٹی (ٹی اے اور کیو ای سی)کا 18واں اجلاس نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ایکریڈٹیشن کونسل کے حتمی فیصلے کے لیے کوالیفکیشن ایوارڈنگ باڈیز کے بارے میں غور و خوض اور فیصلے کے لیے مجموعی طور پر140ایکریڈیشن اسسمنٹ رپورٹس کمیٹی کے سامنے پیش کی گئیں۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی نفیسہ عنایت اللہ خٹک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے متحرک وژن کے تحت موجودہ حکومت قومی اور عالمی پلیٹ فارم پر ہنر مند نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے تکنیکی اور پیشہ وارانہ تربیت کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔چیئرمین این اے سی میاں وقاص مسعود نے کہا کہ این اے سی ایک طرف بین الاقوامی معیار کے مطابق تکنیکی اور پیشہ ورانہ اداروں کی درجہ بندی کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے اوردوسری طرف جعلی سرٹیفکیٹ کے اجرا کی حوصلہ شکنی کے لیے کوشاں ہے۔

مزیدخبریں