اسلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ ) مزاحیہ کتابوں کی سیریز، آڈیو کتابیں اور بچوں کے ٹی وی شو کی تیاری کے بعدایز کارپ انٹرٹینمنٹ ریس ٹو بالٹورو گلیشئر بورڈ گیم کو لا نچ کر نے کیلئے تیار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 11 بلین ڈالر سے زیادہ ہے اور سال بہ سال اس کی 13فیصد شرح نمو ہے۔ بورڈ گیم صرف 30دن کیلئے خصوصی طور پر کِک سٹارٹر پر شروع کی جا رہی ہے جس میں خریداروں کو لانچ کے پہلے 24گھنٹوں میں 15فیصد رعا یت دی جا رہی ہے۔رجسٹر یشن گذشتہ رات 10بجے پا کستانی وقت کے مطابق رات 1بجے شروع ہوچکی۔