اسلام آباد (نا مہ نگار)نواب آف جوناگڑھ نواب محمد جہانگیر خانجی اور دیوان آف جوناگڑھ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات قوم کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے۔ مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی ان تھک کاوشوں اور قربانیوں سے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ نواب جہانگیر خانجی اور دیوان ریاست جوناگڑھ سلطان احمد علی کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے محسن ہیں۔ انکی گراں قدر خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ زندہ قومیں اپنے محسنین کو سنہری حروف میں یاد رکھتی ہیں۔ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحوم عبدالقدیر خان کی وفات پر انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔
ڈاکٹر عبدالقدیر کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا،نواب آف جوناگڑھ
Oct 13, 2021