لودھراں (خبر نگار ) ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے میں میونسل کمیٹی لودھراں کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد کیاگیا۔ محفل میلاد کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اشرف صالح نے محفل میلاد کے شرکاء سے خطاب میں کہاکہ ذکر رسول ؐ مومنوں کے دلوں کو جلا بخشنے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ کی تعریف و توصیف ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے۔