ڈاکٹر مراد راس کی پرائمری سکول محمود آبادکی اراضی کامسئلہ حل کرنے کی ہدایت

Oct 13, 2021

ملتان( لیڈی رپورٹر ) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس سے ایجو کیشنل اینڈ سوشل فور م کے چیف آرگنائزر و جوائنٹ سیکرٹری سول سوسائٹی فورم میاں وقاص فرید قریشی نے ملاقات کی اور انہیں یو سی 68گورنمنٹ ایم سی بوائز پرائمری سکول محمود آباد کیلئے سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے حوالے سے انہیں درخواست دی جس پر انہوں نے سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کو سکول کے مسئلے حل کو کروانے کیلئے احکامات دیئے اور اس کی رپورٹ بھی پیش کرنے کو کہا ۔اس موقع پر سی ای او ایجو کیشن شمشیر احمد خان ، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ملک عطاء الحق ، ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہرالحق بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں