سپیکرقومی اسمبلی کاپاکستان اورایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے پرزور

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانوں اور عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ کے ذریعے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے آج اسلام آباد میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے لئے پاک ایران سرحد پر اقتصادی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔سپیکر نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے اتحاد وقت کا تقاضا ہے۔ایران کے پارلیمانی وفد کے سربراہ احمد امیر آبادی فرحانی نے خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ایران کے وفد نے کہا کہ وہ پاکستان سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
 

ای پیپر دی نیشن