وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدار ت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں کچی آبادیوں کو ریگولر کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا ۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور تمام جزئیات کا جائزہ لے کر جلد حتمی سفارشات پیش کرےـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی سفارشات کو پنجاب کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گااورپنجاب کابینہ اس ضمن میں حتمی فیصلہ کرے گیـانہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں کو ریگولر کرنے کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گےـ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے کچی آبادیوں کو ریگولر کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی ، ممبر بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔