نسان موٹرز نے اپنا کاروبار روسی کمپنی کے حوالے کردیا، نسان موٹرز کو مجموعی طور پر687 ملین ڈالر کا مالی نقصان ہوا جس کے بعد مجبوراً کاروبار کو بند کرنا پڑا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نسان موٹرز اپنا کاروبار 1 یورو ($ 0.97) کے عوض روس کے ایک سرکاری ادارے کے حوالے کر دے گی۔رپورٹ کے مطابق جاپانی کمپنی نسان مینوفیکچرنگ روس میں اپنے حصص سرکاری ملکیتی ’نامی‘کمپنی کو منتقل کرے گی۔ اس حوالے سے روس کی صنعت اور تجارت کی وزارت نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ نسان موٹرز کو چھ سال کے اندر کاروبار کو واپس خریدنے کا حق دے گا۔