جاپان کا سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ، کورونا وبا کے تناظر میں عائد کردہ سفری پابندیاں ختم

Oct 13, 2022 | 00:53

ویب ڈیسک

جاپان کا سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے کورونا وبا کے تناظر میں عائد کردہ سفری پابندیاں ختم کر دیں۔جاپان نے دو سال سے عائد پابندی ختم کرتے ہوئے زائرین کے لیے اپنے دروازے مکمل طور پر کھول دیے ہیں۔ بارڈر کنٹرولز کو ختم کرتے ہوئے درجنوں ممالک کا ویزہ فری سفر بحال کر دیا گیا ہے۔

کیوڈو نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ جاپان نے 50,000 افراد کے داخلے کی حد کو بھی ختم کر دیا ہے اور سیاحوں کے ٹور گروپس کے حصے کے طور پر سفر کرنے کی ضرورت کو ختم کر دیا گیا ہے۔

پابندی ختم ہونے کے بعد تمام زمروں کے ویزے جاری کیے جائیں گے جن میں سیاحتی، فیملی اور کاروباری ویزے شامل ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت سالانہ سیاحتی اخراجات میں 5tn ین ($34.5bn) کا ہدف رکھتی ہے جو کہ اس شعبے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

 میں ریکارڈ 31.8 ملین کے مقابلے 2022 میں اب تک صرف نصف ملین سے زیادہ سیاح جاپان آئے ہیں۔

مزیدخبریں