’’منی لانڈرنگ کیسز میں شہباز شریف ‘ حمزہ کی بریت سچائی کی جیت ہے ‘‘

Oct 13, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ،ایم پی اے عمران خالد بٹ، سیکٹری شاہد عثمان ابراہیم،سینئر نائب صدور شیخ ثروت اکرام، شعیب بٹ، نائب صدورجمشید ایوب بٹ،معظم رؤف مغل اور نوجوان رہنماعلی ہمایوں بٹ نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیسز میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت سچائی کی جیت ہے عمرانی دور میں شریف خاندان کو بد ترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا منی لانڈرنگ کیسز میں بغیر شواہد کے پورے خاندان پر سنگین الزامات عائد کئے گئے ان خیالات کاااظہار ن لیگی رہنماؤں نے خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف پر بے بنیاد اور بوگس مقدمات درج کئے گئے اور ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے پور شریف خاندان نے استقامت جرات اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے ۔

مزیدخبریں