حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) جے یوآئی کاضلعی ورکرزکنونشن یہاں مدرسہ اشرفیہ قرآنیہ ونیکے روڈمیں علامہ احمد سعید اعوان کی زیر صدارت ہواجس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت العلماء اسلام پنجاب کے سینئر نائب امیر مولانااقبال رشید نے کہاکہ عمران خان کی سائفرسیاست مکمل طورپرایکسپوزہوگئی ہے۔عمران خان اپنی نااہلی کی وجہ سے اقتدار سے محروم ہوئے ۔مگرانہوں نے اس کو امریکی سازش قراردیا ہے مگر اب آڈیو لیکس نے انکے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے ۔ملک کے مہنگائی ،معاشی بحران کی بڑی وجہ سابق عمران حکومت ہے ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری جنرل جے یو آئی شہباز گجر ایڈوکیٹ نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ گذشتہ مارچ کی طرح اب بھی ناکام ہوگا۔۔ اقتدار سے محرومی عمران نیازی کو حواس باختہ کردیا ہے۔ کنونشن سے علامہ احمد سعید اعوان، شہباز گجر، ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
عمران خان کی سائفر سیاست ایکسپوز چکی:مولانا اقبال رشید
Oct 13, 2022