عام انتخابات‘ این اے 139 سے ن لیگ‘ پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کمپین شروع 

پتوکی ( محمد نوید شیخ سے) قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 139 انتہائی اہمیت اختیار کر گیا، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ نارکوٹیکس سردار آصف نکئی میدان میں آگئے بطور امیدوار قومی اسمبلی حلقہ میں فلیکس لگ گئیں، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی پی ٹی آئی کی طرف سے پہلے ہی امیدوار ہیںان دونوں میں سے کسی ایک کا مقابلہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری فنانس اینڈ ریونیو رانا اسحاق خاں سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق 2018 کے الیکشن مین چونیاں اور کنگن پور پر مشتمل حلقہ بن گیا اور یہ بات مشہور تھی کہ یہ حلقہ اہلحدیث کا گڑھ ہے ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی تحریک انصاف کے امیدوار تھے اور اہلحدیث مسلک کے تمام ووٹ ڈاکٹر عظیم الدین کو ملیں گے لیکن جب رزلٹ آیا تو رانا اسحاق کی جیت کے ڈنکے بج رہے تھے،رانا اسحاق خاں نے ایم این اے کی حیثیت سے اب تک بھرپور ترقیاتی کام کرائے جس کی مثال نہیں ملتی، اب چونکہ اگلے عام انتخابات میں ایک سال باقی ہے اور یہ سال الیکشن کمپین کا ہوتا ہے اس لئے اب سیاسی جماعتوں کے امیدوار سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں،مسلم لیگ ن کی طرف سے رانا اسحاق خاں امیدوار ہونگے جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی کیساتھ ساتھ نکئی خاندان کے صوبائی وزیر ایکسائز وٹیکنیشن،نارکوٹیکس سردار آصف نکئی بھی میدان میں اتر چکے ہیں۔ قوی امکان ہے کہ سردار آصف نکئی پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار ہو سکتے ہیں۔دونوں جماعتوں کے امیدواراں نے کمپین شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن