سیلاب متا ثرین کیلئے امداد غلط استعمال نہیں ہو گی ، پاکستان میں سو یلین حکومت کو ہی مرکزی حثیت حا صل : امر یکہ 

Oct 13, 2022


واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم کے غلط استعمال کے بارے میں افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا تباہی سے متاثرہ علاقے میں بھیجی جانے والی امداد پر کڑی نظر رکھتا ہے، پاک امریکا تعلقات میں سویلین حکومت کو ہی مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین نے گزشتہ ہفتے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دورہ واشنگٹن کے دوران ملاقات کی ہے لیکن امریکا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے لیے پاکستان کی جمہوری طور پر منتخب حکومت کو ہی مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ نیوز بریفنگ کی تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہم پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بہت سے ایسے شعبے ہیں جہاں ہمارے مفادات جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ اعلی سطح کی ملاقاتوں میں افغانستان اور خطے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز ہمیشہ زیرغور آتے ہیں۔ امریکا اور پاکستان کے متعدد مشترکہ مفادات ہیں جن میں سکیورٹی مفادات، اقتصادی مفادات اور لوگوں کے درمیان تعلقات اور روابط بھی شامل ہیں۔ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جہاں بھی انسانی مفاد دائو پر لگا ہوا ہو وہاں ہم اس چیز کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں کہ وہاں امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ کس طرح استعمال ہورہا ہے۔ ایک ٹیم نے گزشتہ ماہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 10 علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

مزیدخبریں