لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر وزیراعلی پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ برائے پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کے استعفے کے بعد ڈاکٹر شہباز گل کا نام بھی مشیر داخلہ کیلئے لیا جارہا تھا مگر اس کو فائنل نہیں کیا گیا۔ عمران خان نے دورہ لاہور میں وزیراعلی چودھری پرویز الہی اور مونس الہی کی مشاورت سے عمر سرفراز کو فائنل کیا گیا۔ دوسری طرف مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز زرداری حکومت بوکھلاہٹ اور خوف میں پے درپے غلطیاں کر رہی ہے۔ ایف آئی اے شہباز، زرداری حکومت کی زر خرید غلام بن چکی ہے، جو ایک طرف تو ثابت شدہ کرپٹ شہباز شریف کو فرد جرم عائد ہونے سے بچا لیتی ہے جبکہ دوسری طرف ایماندار اور ملک کے سب سے بڑے رہنما پر بوگس مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تمام ثبوت مہیا کئے اور کسی قطری خط کا سہارا نہیں لیا۔ امپورٹڈ حکومت چاہے جتنے جتن کر لے، ناکامی اسکا مقدر بنے گی۔