بلوچستان:مختلف شعبوں میں ریسرچ سٹڈیز کی ضرورت :ثناء درانی،ڈاکٹر ناصرہ 

Oct 13, 2022

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان ویمن بزنس ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن و سماجی کارکن ثناء درانی نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں آکسفیم کے ویمن وائیس اینڈ لیڈرشپ پروگرام کے تعاون سے ملک کے مختلف شیروں میں کی گئی۔ سماجی شعبوں کی ریسرچ اسٹڈیز کے پروگرام زیر اہتمام ایچ آر ڈی این ڈبلیو لیب اور بلوچستان ویمن بزنس ایسوسی ایشن کے پروگرام میں سول سوسائٹی مختلف این جی اوز کے نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی معاشی سیاسی اور بنیادی انسانی ترقی کیلئے ڈیٹا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ جب تک بنیادی معلومات نہیں ہونگی تب تک خواتین کیلئے سماجی معاشی معاشرتی اور سیاسی ترقی کیلئے احداف کا رکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ اس لئے بلوچستان میں سماجی سیکٹر کے مختلف شعبوں میں ریسرچ سٹڈیز کی اشد ضرورت ہے تاکہ نا صرف حکومت کے پاس اپڈیڈڈ معلومات ہوں بلکہ سماجی اداروں اور سول سوسائٹی بھی انسانی ترقی خصوصاً خواتین کیلئے نئے نئے پروگراموں کے احداف اور ترقیاتی منصوبوں کو عملی شکل میں پائے تکمیل تک پہنچا سکیں۔ پروگرام میں ایکنامک ڈیویلپمنٹ ان دی لجسلیشن ریکگارڈنگ ڈس ایبلیٹی ان پاکستان بائی پی ایم ایچ اے، جینڈر اینڈ پاور ان ڈیجیٹل اسپیس چینجیز اور ڈییفرنٹ شیڈ بائی ایف جے ڈبلیو یو، ڈومیسٹک اینڈ ہوم بیسڈ ورکرز ولنرایبلیٹی ڈیورنگ کویڈ 19 اینڈ رول آف ڈیجیٹل میڈیا بائی لمس اور ایکسپلورنگ چینجینگ فارم آف جینڈر ایشوز ان اربن کونٹیکسٹ آف پاکستان بائی لمس نے میں عالمی وبا کرونا کے بعد خواتین پر اسکے براہراست اثرات کے حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں کئی گئی ریسرچ سٹڈیز آن لائین شرکاء کے ساتھ شیئر کی گئیں جسے سراہا گیا ۔

مزیدخبریں