خضدار( نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی خضدار کے صدر قدیراحمدزہری کی قیادت میں قلات ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم خدرانی سابق ضلعی صدر سجاد احمد زیب محمدحسنی پیپلزسٹوڈنٹ فیڈریشن خضدار کے جنرل سیکرٹری فیصل زہری پیپلزلیبربیورو خضدار کے جنرل سیکرٹری مقبول جام نے کراچی میں صوبائی صدر سین ر وزیرسندھ وسینٹر نثار احمدکھوڑو سے انکے رہائش گاہ ڈفینس میں ملاقات سینٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر نثار احمد کھوڑو نے بلوچستان میں پارٹی کو منظم و مضبوط کرنے کے حوالے سے پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے سیاسی حکمت عملی اور اقدامات کو سراہا۔ وفد نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں حالیہ انتخابات میں ایک بہترین پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں بلوچستان میں آنے والے جنرل الیکشن معرکہ کو بھی اپنے نام کرکے صوبہ میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنائے گی۔