اسلام آباد (نامہ نگار) (اوگرا) اور (نیب) نے "ہمارا ایمان کرپشن فری پاکستان" کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا جس میں نیب اور اوگرا کی سینئر انتظامیہ نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔ چیئرمین اوگرا مسرور خان نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ بدعنوانی کی تعریف پر اس کے حقیقی معنوں میں نظر ثانی کی ضرورت ہے کیونکہ سرکاری کام میں محض تاخیری حربے استعمال کرنا بھی بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے۔ بدعنوانی غربت، تنازعات اور ریاست کی کمزوری کی بنیادی اور اہم وجوہات میں سے ایک کرپشن ہے۔ یہ ملک کے لیے خدمات کو سرانجام دینے میں دشواری پیدا کرتی ہے اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کو کمزور کرتی ہے۔ اس سے کاروباری ماحول متاثر ہوتا ہے اور پائیدار اقتصادی اور سماجی ترقی رک جاتی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب طارق حامد بٹ نے بتایا ہے کہ پاکستان کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔
سیمینار